 |  سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے محرم الحرام کی وجہ سے بند کیے جا رہے ہیں |
کراچی کے کچھ تعلیمی اداروں میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی کے بعد شہر کے تمام کالجوں اور سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ یہ اقدام محرم الحرام کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ کراچی میں بی بی سی کے نامہ ادریس بختیار نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کراچی کے مختلف کالجوں میں دو طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعلان مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی سندھ کے ہوم سیکریٹری سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے احکامات کے تحت کیا گیا۔ |