BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 May, 2004, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: پنجاب میں فروغِ تعلیم کے اقدام

پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں سو فی صد خواندگی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی
پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام مڈل سطح تک کے سکولوں کو ہائی اسکولوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج لاہور میں صحافیوں کو پنجاب حکومت کے تعلیمی منصوبوں پر ایک بریفنگ دیتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس مقصد کے لیے آئندہ سال کے مالی بجٹ میں دو ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبہ میں سو فیصد خواندگی حاصل کرنے کے لیے آئندہ تین سال تک پنجاب میں بچوں کو تعلیم دلانا لازمی قرار دے دیا جائے گا اور بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکے گی۔

وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں کم وسیلہ طالبعلموں کے تمام اخراجات برداشت کرنے کےلیے پچپن کروڑ روپے مختص کررہی ہے۔ ان اخراجات میں ہوسٹل کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تنظیم نو کرکے اس کے ستر فیصد فنڈز پسماندہ اور دیہی علاقوں کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت لاہور میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے ایک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج اینڈ کلچر قائم کررہی ہے جس کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ سات کینال اراضی حاصل کرلی گئی ہے اور اس میں صوبہ کے مختلف علاقوں کے ادیبوں اور دانشوروں کو نمائندگی دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد