BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 March, 2005, 00:29 GMT 05:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بسیں نذرِآتش پولیس پر پتھراؤ

لاہور
لوگوں نے پولیس پر اور فائر برگیڈ پر پتھراؤ کیا
لاہور کے گنجان علاقے شاہ عالمی میں ٹریفک حادثے میں ایک بچے کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تین بسوں کو آگ لگا دی۔

آٹھ سالہ سائیکل سوار حیدر اپنے گھر جارہا تھا جب اسے کچلنے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے شاہ عالمی بازار کی مین روڈ پر مظاہرہ کیا ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کی اور پتھراؤ کیا۔

انہوں نے ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی چھ بسوں پر پتھراؤ کیا اور لاٹھیاں برسا کر انہیں توڑ دیا جبکہ ان میں سے تین بسوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

اس دوران پولیس کے چند اہلکاروں نے مداخلت کی کوشش کی تو ان پر بھی پتھراؤ کیا گیا فائر برگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کے شیشے توڑ دئیے گئے۔

بعدازاں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی انہوں نے لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا اور شام کو بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی جاسکی۔
رات گئے پولیس نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقامی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کے بارے میں غورکیا جارہا ہے۔

چند سال پہلے لاہور کے مختلف علاقوں میں ویگنوں پر پابندی لگا دی گئی تھی اور ان کی جگہ بسیں چلائی گئی ہیں لیکن اس سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ جان لیوا ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد