BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 April, 2004, 23:24 GMT 04:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹریفک حادثات سترہ ہلاک

۔
پاکستان میں سڑک پر حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔
پنجاب میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں کم از کم سترہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

زیادہ جانی نقصان جھنگ شہر سے گیارہ کلومیٹر دور ملتان روڈ پر موڑ ملہوانہ کے نزدیک ہوا جب تیز رفتاری کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بس مخالف سمت سے آنے والی ایک مسافر ویگن پرچڑھ گئی اس حادثے میں باپ اور اس کےسات سالہ بیٹے سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگۓ ۔

تھانہ صدر جھنگ کے ایڈیشنل ایس ایچ او نے بتایا کہ دو بسیں بھکر اور لیہ جانے کے لیے ایک ساتھ روانہ ہوئیں۔ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ تک ان کا ایک ہی راستہ تھا اور راستہ سے زیادہ مسافر بٹھانے کے لالچ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہی تھیں ۔عین اسوقت جب ایک بس تیز رفتاری سے دوسری کو اوور ٹیک کر رہی تھی سامنے سے ایک ویگن آگئی۔ بس ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اوربس ویگن پر چڑھ گئی۔

یہ ویگن اٹھارہ ہزاری سٹاپ سے ایک میلے کےشرکاء کو لیکر لوٹ رہی تھی۔ بس ویگن کو گھسیٹتے ہوۓ دور تک لے جانے کے بعد الٹ گئی۔ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق ویگن سے بتایا جاتا ہے۔اس حادثے میں بیس کے قریب افراد زخمی ہوۓ جن میں سے چار کی حالت نازک ہے ۔

ایک دوسرے حادثے میں خانپور سے بیس کلو میٹر دور’ بڑی امیر‘ کے مقام پر فیصل آباد سے صادق آباد جانے والی کوسٹر ایک موڑ کاٹتے ہوۓ الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے۔ چھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ڈرائیور بس چھوڑ کر بھاگ گیا زخمیوں کو بہالپور ،رحیم یارخان اور خان پور کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ایک مقامی نامہ نگار کے مطابق اس موڑ پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے سنگین حادثات ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد