BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 19:35 GMT 00:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’برطانوی سفیر کو پاکستان بدر کریں‘

مارک لائل
پاکستتان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ
متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے پاکستان میں برطانوی سفیر مارک لائل گرانٹ پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام لگاتے ہوۓ انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ ایم ایم اے کے رہنما نےکہا کہ برطانوی سفیر کے حالیہ بیانات سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کی سیاست اور سیاسی جماعتوں پر کھلے عام تبصرے کیے ہیں۔

چند روز قبل اپنے دورہ ملتان کے دوران ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوۓ برطانوی سفیر نے مبینہ طور پر پاکستانی سیاستدانوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی جماعتوں کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بعض سیاستدان ذاتی مخاصمت کی وجہ سے ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے مطالبہ کیا کہ برطانوی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال اور ایٹمی پھیلاؤ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مبینہ کردار کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کے بیان پر بحث کے لیے پارلیمان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔

انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف کو خبردار کیا کہ اگر اپنے عوامی جلسوں میں انہوں نے لوگوں کو علماء کرام کے خلاف بھڑکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو ایم ایم اے بھی فوج کو ایک غدار جنرل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے کہے گی۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد