BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 March, 2005, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیر کے مسئلے پر واک آؤٹ

قدیر خان
’وزیر اطلاعات کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے اور اس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے‘
جمعہ کو حزبِ اختلاف نے قومی اسمبلی میں ڈاکٹر قدیر خان کے بارے میں وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کے بیان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

وزیر اطلاعات نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایران کو ذاتی حیثیت میں ’سینٹری فیوج‘ فراہم کیے تھے۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنما حافظ حسین احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اگر ڈاکٹر قدیر خان کا نام آئے گا تو اس وقت کے صدر فاروق احمد خان لغاری اور آرمی چیف کا بھی نام آئے گا۔

جماعتِ اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا کہ وزیر اطلاعات کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے اور اس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس بیان نے پورے ملک کو ایک کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اس پر ضرور بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسے انکشاف کہہ رہی ہے جبکہ وہ اسے الزام کہتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بیان سے پاکستان کو مختلف قسم کے خطرات سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے سوچا ہے کہ اگر وہ ڈاکٹر قدیر کے نقش پا پر چل پڑے تو پھر کس کس پردہ نشین کا نام آئے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب بھی کوئی اہم معاملہ آتا ہے تو حکومت پارلیمان کے بجائے باہر بات کرتی ہے اور تمام فیصلے صدارتی محل میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر پارلیمان کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ایسے معاملات پر کھل کر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔

سپیکر نے حزب اختلاف کے اراکین سے کہا کہ وہ نکتہ اعتراض کے بجائے قواعد کے مطابق تحریک پیش کریں تو وہ اس پر بحث کرانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ کہہ کر حزب اختلاف کے اراکین کو بات کرنے سے روک دیا اور مائیک بند کرادیے۔ جس پر انہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد