BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 March, 2005, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم ایم اے کی احتجاجی ریلی

قاضی حسین احمد
’امریکہ مسلمانوں کا قتل عام تو کر سکتا ہے مگر مسلمانوں کو غلام نہیں بنا سکتا‘
دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کے خلاف جمعے کو اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد سے اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی جلوس نکالا اور امریکی صدر جارج بش اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگائے۔

جلوس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا کہ افغانستان اور عراق کے بعد اب امریکہ ایران کے خلاف حملہ کرنے کے لئے پر تول رہا ہے۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے پر کھڑا نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام کو سب سے پہلے پاکستان کے نام پر دھوکا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کے بعد پاکستان کی باری ہے۔انہوں نے جنرل مشرف کے اس مبینہ بیان پر بھی تنقید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں پاکستان غیر جانبدار رہے گا۔

قاضی نے جنرل مشرف کے اس بیان کی تردید کی جس میں جنرل مشرف نے کہا تھا کہ قاضی حسین احمد کی بیٹی انہی ملکوں میں رہتی ہیں جہاں لڑکیاں نیکریں پہن کر گھومتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی بیٹی بیروں ملک نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تمام تر کوششوں کے باوجود عراق اور افغانستان میں قبضہ نہیں جما سکا ہے اور اسے وہاں بدستور مزاحمت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کا قتل عام تو کر سکتا ہے مگر مسلمانوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔

مجلس عمل کے صدر نے کہا کہ پاکستانیوں کو امریکہ کے ایجنٹوں کے خلاف باہر نکلنا چاہیے۔انہوں نےکہا کہ اس سلسلے میں اسلحہ اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اگر عوام صرف گھروں سے نکل آئیں تو جنرل مشرف کے صدارتی محل کے بیرے اور ملک کی پولیس تک ان کا ساتھ دے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد