BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 14:51 GMT 19:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی: اے آر ڈی سربراہ اجلاس

بلوچ
حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی یعنی اتحاد برائے بحالی جمہوریت نے بلوچستان کے قوم پرست رہنماؤں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اے آرڈی کے رہنما اس ماہ کے آخری ہفتے میں ڈیرہ بگٹی جائیں گے جہاوں اتحاد کا سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

اے آر ڈی کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے اسلام آباد میں اتحاد کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بہت اہم اور حساس ہے اور اپوزیشن رہنما بلوچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ڈیرہ بگٹی جائیں گے۔

اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئ جس میں کہا گیا ہے کہ اے آر ڈی بلوچستان میں جاری آپریشن اور غیر ضروری فوجی چھاؤنیوں کے قیام کی مذمت کرتا ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ حکمران ہر مسئلہ گولی اور لاٹھی کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر ڈی نے متحدہ مجلس عمل کی طرف سے اے آر ڈی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کے اعلان کا خیر مقدم تو کیا مگر ساتھ ہی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دینی اتحاد کے ساتھ چلنے میں کچھ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سترھویں ترمیم پر ایم ایم اے نے اکیلے ہی اڑنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کے ساتھ کسی بھی تحریک چلانے سے پہلے کچھ یقین دہانیاں طلب کی جائیں گی۔
اجلاس نےدو سابق وزراء اعظم بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی گزشتہ دنوں سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ اے آر ڈی اسی سال نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کرتا ہے کیونکہ موجودہ پارلیمنٹ ایک شخص یعنی صدر جنرل پرویز مشرف کو قانونی حیثیت اور تمام اختیارات دینے کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد