BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 February, 2005, 21:51 GMT 02:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج ہی مدد کر رہی ہے: جنرل مشرف

News image
جنرل مشرف نے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے اعلانات کیے ہیں
صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو آرمی کے خلاف باتیں کرتے ہیں دیکھ لیں کے مصیبت کی اس گھڑی میں آرمی کے جوان ہی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور باتیں بنانے والے گھروں میں بیٹھے ہیں۔

گوادر اور پسنی کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں سے خطاب اور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ بعض لوگ جو آرمی کے خلاف باتیں کرتے ہیں یہاں کے لوگوں کو محکوم رکھنا چاہتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے ۔

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ کے عنصر کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور کے بارہ ونگ قائم کی جائیں گی جس میں بلوچستان کے چار ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم ہو گا اس طرح میگا پراجیکٹس میں بھی بلوچستان کے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے پسنی سنسر اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حکومت نقصانات کا اندازہ لگا رہی ہے ۔

انھوں نے ہلاک شدگان کے لیے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے وہ حکومت برداشت کرے گی اور جن لوگوں کی زراعت تباہ ہوئی ہے حکومت انھیں بلا سود قرضے دے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد