BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 February, 2005, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہباز شریف اور تہمینہ کی شادی

شہباز شریف
یہ شادی مئی سن دوہزار تین میں امریکہ میں ہوئی تھی
مسلم لیگی رہنما اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز ایک اخباری کانفرنس میں شہباز شریف کی تہمینہ درانی سے شادی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ شادی مئی سن دوہزار تین میں امریکہ میں ہوئی تھی۔

کچھ دن قبل شہباز شریف کی تہمینہ درانی سے دبئی میں شادی ہونے کی خبر شائع ہوئی تھی جسے انہوں نے غلط قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف سے بھی شادی شرم کے مارے چھپائے رکھی اور پارٹی کے کئی مرکزی رہنماؤں کو بھی پتہ نہیں تھا لیکن ان کے مطابق جب اخبارات کے ذریعے نواز شریف کو اس کا علم ہوا تو شہباز شریف نے بھی اپنے بڑے بھائی کے سامنے اقرار کرلیا۔

انہوں نے ایک سوال پر تھوڑا غصہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ’حرام کاری‘ کرتے ہیں انہیں کوئی نہیں پوچھتا اور شہباز شریف نے اسلامی طریقے سے نکاح کیا ہے اور اس پر اعتراضات نہیں کرنے چاہیے۔

تہمینہ درانی پہلی بار ستر کی دہائی میں خبروں میں آئیں جب وہ ’شیر پنجاب‘ غلام مصطفیٰ کھر سے شادی کر کے ان کی آٹھویں بیوی بنی تھیں۔

شہباز شریف اور تہمینہ دونوں کی اپنی زندگی کی تیسری شادی ہے۔ شہباز شریف نے پہلی شادی نصرت شہباز اور دوسری عالیہ ہنی نامی خاتون سے کی۔

نصرت شہباز تو اب بھی ان کے نکاح میں ہیں لیکن عالیہ ہنی سے اطلاعات کے مطابق ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

تہمینہ درانی نے ’مائی فیوڈل لارڈ‘ نامی کتاب لکھ کر ’شیرِ پنجاب‘ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کے کئی راز فاش کیے تھے۔ بعد میں انہوں نے کچھ اور کتابیں بھی لکھیں۔

ان کی کتاب ’مائی فیوڈل لارڈ‘ دنیا کی بیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع کی گئی۔

میاں شہباز شریف ان دنوں امریکہ میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اور اسحاق ڈار کے مطابق ان کے مختلف ٹیسٹ ابھی باقی ہیں۔

اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد تو بلوچستان کے متعلق اقدامات کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا اور کراچی الیکٹرک سٹی کارپوریشن کی حالیہ نجکاری پر اعراضات بیان کرنا تھا لیکن اس شادی کے متعلق ان سے کئی سوالات ہوئے جن کا انہوں نے کھل کر جواب دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد