BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 January, 2005, 03:32 GMT 08:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کو تجاویز دیں گے:شوکت
شوکت عزیز اور منموہن سنگھ(فائل فوٹو)
’بینکوں میں تعاون سے تعلقات میں بہتری ہو سکتی ہے‘
وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اگلے ہفتے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے لیے کئی تجاویز پیش کریں گے۔

برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان تجاویز سے کشمیر سمیت بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران، بھارت اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے، اور دونوں ممالک کے بینکوں کے درمیان تعاون جیسے اقدامات سے تعلقات میں بہتری ہو سکتی ہے۔

اخبار نے وزیراعظم شوکت عزیز کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’ہم بہت سے امکانات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔‘

گزشتہ ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم شوکت عزیز نے بنیادی موضوع سے ہٹ کر یہ کہا تھا کہ دونوں ممالک کو توانائی کی ضرورت ہے اس لیے انہیں پائپ لائن کے ذریعے ملانے سے باہمی اعتماد کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنہ دو ہزار چار کا بیشتر حصہ مذاکرات کرتے گزرا۔ دسمبر میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور آمد و رفت کے میدان میں تعلقات بہتر ہوئے ہیں البتہ کشمیر کے مسئلے پر خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو پائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد