کشمیر پر کشیدگی میں کمی: شوکت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجوں کی کمی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوئی ہے۔ شوکت عزیز بھارت کے اپنے پہلے دورے سے قبل کولمبو میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ وہ جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم سارک کے سربراہ کی حیثیت سے رکن ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں وہ کسی غیر معمولی پیش رفت کی توقع نہیں کر رہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے پانچ ہزار افراد بھارتی فوجی واپس جا چکے ہیں۔ شوکت عزیز سری لنکا کے ایک روزہ دورے کے بعد مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں لیکن ان کے دورے کا اہم حصہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات ہوگا۔ شوکت عزیز اور منموہن سنگھ کی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کشمیر کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ہونے والا ہے۔ شوکت عزیز نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||