BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 December, 2004, 01:30 GMT 06:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اِدھر تم، اُدھر ہم

عامر خان
عامر خان کے رشتہ دار پاکستان میں بھی رہتے ہیں
پاکستان کے شاعروں ادیبوں ،صحافیوں اور فنکاروں پر مشتمل ایک سو رکنی وفد آج واہگہ کے راستے بھارت جارہا ہے۔

وفد کے شرکا ہریانہ میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور امن کے موضوع پر ہونے والے ایک سمینار اور ثقافتی شو میں شرکت کریں۔

یہ وفد ہریانہ کے وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کی دعوت پر بھارت کے پانچ روزہ دورے پر جا رہا ہے۔

تقریبا سو افراد پر مشتمل یہ قافلہ آج دوپہر پیدل سرحد پار کرے گا اور پھر گاڑیوں میں بھارتی صوبے ہریانہ جاۓ گا۔اس دورے کا اہتمام ورلڈ پنجابی کانگرس نے کیا ہے ۔ پانچ روز کے دورے کے دوران وفد کے اراکین چندی گڑھ، کرک شیر، کرنال ،پانی پت اور گڑکلاں جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر موقعہ ملا تو وفد کے اراکین جالندھر اور امرتسر کی بھی سیر کریں گے۔

وفد کے منتظم میاں حبیب نے بتایا کہ یہ وفد پہلے تین سو افراد پر مشتمل تھا لیکن بھارتی ہائی کمشن نے دوسو کے قریب اراکین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو کر سو کے قریب رہ گئی ہے ۔

عامر خان
دوسری طرف بھارت کے معروف اداکار عامر خان شوکت خانم ہسپتال کے ایک فنڈ ریزنگ شو میں شرکت کرنے کے لیے آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ آج شام لاہور پہنچنے کے بعد شوکت خانم میموریل ہسپتال کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کل وہ ہسپتال میں ہونے والے ڈنر اور میوزک پروگرام میں شریک ہونگے۔

اس پروگرام میں راحت فتح علی خان اور فخر عالم پرفارم کریں گے۔ عمر شریف مزاحیہ آیٹم پیش کریں جبکہ شان اور آمنہ حق کمپئرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ بارہ دسمبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہسپتال کے لیے دوسرے فنڈ ریزنگ کے شو ہوگا عامر خان اس شو میں بھی شرکت کریں گے۔ہسپتال کے ایک منتظم خواجہ نذیر نے بتایاکہ اگرچہ عامر خان کے کچھ عزیز اوقارب پاکستان میں رہتے ہیں لیکن فلمی اداکار بننے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد