BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 December, 2004, 12:37 GMT 17:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب کے وزیراعلیٰ امرتسر میں

News image
پرویز الہی چودھری شجاعت کے ساتھ (فائل فوٹو)
پنجاب کے وزیراعلی چودھری پرویز الہی ایک وفد کے ہمراہ آج صبح لاہور سے خصوصی طیارہ کے ذریعے امرتسر پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کے مہمان ہوں گے۔

وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے ہمراہ ان کے اہل خانہ کے علاوہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران رسول اور دوسرے اعلی افسر بھی ہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن کی ایک ٹیم اور پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شعیب بن عزیز بھی واہگہ کے راستے امرتسر گئے ہیں۔

روانہ ہونے سے پہلے وزیراعلی نے کہا کہ ان کے دورہ سے پاک۔بھارت تعلقات میں جو بہتری آئی ہے اسے تقویت ملے گی۔

وزیر اعلی پنجاب امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب جائیں گے اور امرتسر کی گورودیو یونیورسٹی انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈّگری دے گی۔ وہ وہاں پر ہونے والی عالمی پنجابی کانگریس کے زیراہتمام عالمی پنجابی کانگریس کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں شرکت کے لیے پاکستان سے پنجابی کے ادیبوں اور دانشوروں کا ایک وفد پہلے ہی وہاں گیا ہوا ہے۔

اس سے پہلے اس کانفرنس کا انعقاد اس سال موسم گرما میں لاہور میں ہوا تھا جس میں شرکت کے لیے بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ لاہور آئے تھے جن کی میزبانی پاکستان حکومت نے کی تھی۔ ہریانہ کے وزیراعلی اوم پرکاش چوٹالہ بھی ایک خیرسگالی کے دورہ پر چند ماہ پہلے پاکستان آئے تھے۔

وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اپنے چھ روزہ دورہ میں دلی میں نظام الدین اولیا اور اجمیر میں معین الدین چشتی کے مزاروں پر اور آگرہ میں تاج محل دیکھنے بھی جائیں گے۔

چودھری پرویز الہی بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے مشترکہ دارلحکومت چندی گڑھ میں بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے وزرائے اعلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ حالیہ تاریخ میں پاکستان کے کسی صوبہ کے وزیراعلی کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کا عمل شروع ہونے کے بعد دونوں ملکوں میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود کے مسلسل تبادلے ہورہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد