BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 January, 2005, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رحمان بابا کا کلام انگریزی میں

رحمان با با
’ہر دوسرے پختون کو رحمان بابا کے کم از کم ایک یا دو شعر ضرور یاد ہیں‘
پشتو زبان کے معروف شاعر رحمان بابا کا تمام صوفیانہ کلام پہلی مرتبہ انگریزی ترجمے کے ساتھ مکمل دیوان کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

چار سال میں تیار ہونے والے اس ترجمہ کا مقصد اس عظیم شاعر کے پیغام کو
بین الاقوامی سطح پر روشناس کروانا ہے۔

پشتو کی اکثر معروف ادبی شخصیات کا ماننا ہے کہ قرآن کے بعد اگر کسی کتاب کا نمبر آتا ہے تو وہ ہے رحمان بابا کا دیوان۔ رحمان بابا کی شاعری میں تصوف کا جو معیار پایا جاتا ہے اس تک شاید ہی کوئی دوسرا پشتو کا شاعر پہنچ سکے۔

اس سے قبل رحمان بابا کے کلام کا انگریزی میں ترجمہ جزوی طور پر کیا جا چکا ہے۔ لیکن اس نو سو سے زائد صفحات پر مشتمل نئے ترجمے کو کافی جامع قرار دیا جا رہا ہے۔

رسول رسا کے انیس سو چھہتر میں مرتب کردہ عبدالرحمان کے اس دیوان کا یہ ترجمہ پشاور کے ایک کالج میں تعینات برطانوی استاد رابرٹ سمپسن اور وادی سوات سے تعلق رکھنے والے انگریزی زبان کے استاد مومن خان کی چار برسوں پر محیط کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

یہ ترجمہ کتنا مشکل تھا اس بارے میں مومن خان کا کہنا تھا کہ نثر کو کسی دوسری زبان میں اپنے آئیڈیا اور سوچ کے ساتھ مکمل طور پر ترجمہ کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ یہ تو شاعری ہے۔ شاعر کے خیالات کی ترجمانی کرنا آسان نہیں لیکن ہماری کوشش رہی کہ پوری دیانتداری کے ساتھ ترجمہ کریں۔

مومن خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس ترجمے کا خیال اس وجہ سے آیا کہ ہر دوسرے پختون کو رحمان بابا کے کم از کم ایک یا دو شعر ضرور یاد ہیں پھر یہ کلام مسجد اور منبر پر بھی لوگوں کو سنایا جاتا رہا ہے تو ہماری کوشش تھی کہ اس پیغام کو دنیا بھر میں پہنچا دیں۔

دیر آید درست آید کے مصداق اس ترجمے سے اس عظیم شاعر کے پیغام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں بڑی مدد ملے گی۔

مترجم رابرٹ سمپسن کے بقول پٹھان اب اعلی معیار کے قالینوں اور دیگر اشیاء کے ساتھ یہ دیوان بھی بطور تحفہ دوسرے ممالک لے جا سکیں گے۔ ان کے مطابق اس سے قبل یہ شاعری جس نے طویل عرصے تک پٹھانوں کے دل پر قبضہ کیے رکھا، غیرملکیوں کی نظر سے دور رہی ہے۔

اس کتاب کی سفید اچھے کاغذ میں قیمت پانچ سو جبکہ اخباری نیوز پرنٹ پر تیار جلد کی قیمت تین سو ساٹھ روپے رکھی گئی ہے۔

کتاب میں رحمان بابا کی زندگی، ان کے دیوان اور دیوان میں چنے جانے والے موضوعات کے بارے میں بھی چار انگریزی کے باب شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد