پاکستان کے کئی علاقوں میں برفباری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اسکے زیر انتظام کشمیر کے بعض علاقوں میں کئی سالوں بعد برف پڑی ہے اور یہ علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے افسر محمد حنیف نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر گذشتہ کئی سالوں بعد چھ انچ تک برف پڑی ہے۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے۔ اسی طرح پاکستان کے صوبہ سرحد کے شہر ابیٹ آباد میں گزشتہ چھ سالوں میں پہلی مرتبہ تین تا چار انچ برف پڑی ہے اور اسی طرح پاکستان کے صحت افزا مقام مری میں موسم سرماں میں ایک دورانیہ میں کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ چار فٹ برف پڑی ہے ۔ پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں گذشتہ دو دنوں کے دوران برف باری اور بارشیں ہوئیں لیکن چند گھنٹوں سے یہ سلسلہ رکا ہے لیکن محکمہ موسمیات کے حکام کہ کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ دو دونوں میں برف باری ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ موسمی سیارے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دالحکومت مظفرآباد میں گذشتہ دو دنوں کے دوران دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے افسر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اس علاقے اور پاکستان کے شمالی علاقوں کی پہاڑیوں پر دو سے چار فٹ تک برف پڑی ہے لیکن ان علاقوں میں گذشتہ دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ مظفرآباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرآباد کو پاکستان سے ملانے والی دو شاہراہوں میں سے ایک شاہراہ مری کے مقام پر برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر کے اس علاقے کے مختلف اضلاع کو آپس میں ملانی والی شاہراہوں میں سے کچھ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں ۔برف باری اور بارشوں کی وجہ سے کشمیر کا یہ علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور اسکی وجہ سے معمول کی زندگی کسی حد تک متاثر ہوئی ہے اور لوگ اس سردی میں گھروں میں ہی رہنے کو ترجیحی دے رہے ہیں۔ عمومی طور پر کشمیر کے اس علاقے کے دیہاتوں میں لوگ جلانے کی لکڑی استعمال کرتے ہیں لیکن موسم سرماں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ شہروں میں موسم سرماں میں زیادہ تر لوگ گیس یا الیکڑک ہیڑوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برف باری اور بارشیں فصلوں کے لیے مفید ثابت ہونگی اور اس کے علاوں جن علاقوں میں بیشر چشمے خشک ہوگئے تھے وہ دوبارہ روان ہونگے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||