BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 14:59 GMT 19:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں گیارہ ماہ بعد بارش

کوئٹہ
کوئٹہ میں اس سال جنوری میں اچھی خاصی برف باری ہوئی تھی
کوئٹہ میں جمعرات کو تقریباً گیارہ ماہ بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ شمالی بلوچستان سے ہوتا ہوا پنجاب اور سرحد کے علاقوں میں داخل ہو گا۔

بلوچستان میں شدید خشک سالی سے باغبانی زراعت اور مال مویشیوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ بعض علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے گر گئی ہے۔

جمعرات سہ پہر جب بادلوں نے برسنا شروع کیا تو لوگوں نے خوشیاں منائیں اور شکر ادا کیے۔محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ یہ کوئی زیادہ بارش نہیں تھی یہ نظام آگے چل کر بہت برسے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کا یہ نظام مغرب سے بحیرہ روم سے پیدا ہو کر ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ہے۔اگلے سال جنوری فروری میں نسبتا اچھی بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں اس سال جنوری میں برف باری ہوئی تھی جس کے بعد اس شہر میں ایک بوند بارش نہیں برسی۔ اس دوران بارشوں کے لیے دعائیں کی جاتی رہیں۔ ماہ رمضان کے آخر میں کوئٹہ شہر کے باہرمسلسل دو روز تک نماز استسقاء ادا کی جاتی رہی۔ عید کے بعد بھی شہر سے باہر بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔

شہر میں نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گلیوں میں پانی بھر گیا۔ اکثر مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوتا رہا۔ کوئٹہ کی صورتحال یہ ہے کہ دو روز قبل نہ بادل تھے اور نہ بارش لیکن زیر زمین بچھائی گئی ٹیلیفون کی تاروں میں گٹر کا پانی بھر گیا تھا جس سے شہر کے کچھ علاقوں میں ٹیلیفون کا نظام بارش سے پہلے سے خراب ہو چکا تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارش سے بیماریوں میں کمی واقع ہو گی۔ خشک اور سرد موسم کی وجہ سے شہر میں کئی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد