مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح مظفرآباد کے شمال مشرق میں واقع وادی نیلم کے گاؤں کٹھہ پیراں میں پیش آیا ۔ یہ گاؤں مظفرآباد سے تقریباً 20 کلو میڑ کے فاصلے پر ہے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین لڑکیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی عمریں سولہ ، بارہ اور آٹھ سال جبکہ بچے کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے ۔ ہلاک ہونے والے سگے بہن بھائی تھے۔پولیس کے مطابق ملبے سے تمام لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ کشمیر کے اس علاقے میں چند روز سے وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں اس تودے کا باعث بنی ہیں ۔گزشتہ ا کتوبر میں بھی وادی نیلم میں ہی مٹی کے تودے کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||