ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعرات کی رات مٹی کا تودا گرنے سے ایک ہی گھر کے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے درالحکومت مظفرآباد سے پچیس کلو میٹر دور شمال مشرق میں وادی نیلم میں ایک گھر مٹی کا تودا گرنے سے زمیں بوس ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ سو رہے تھے جب ان کے گھر کے نیچے سے مٹی کا تودا سرک گیا اور تین بچوں اور تین عورتوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے نو کے نو افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والی ایک عورت اور ایک لڑکی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||