ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور |  |
پاکستان کے شمالی علاقوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودے کی زد میں آ کر ایک ہسپانوں کوہ پیما ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ شمالی علاقہ جات کے صدر مقام گلگت میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ نامی یہ انتیس سالہ کوہ پیما جو چھ رکنی ہسپانیوں کوہ پیما ٹیم کا رکن تھا۔ سنیچر کو اس وقت ہلاک ہو گیا جب سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی تودہ ان پر آ گرا۔ اس حادثے میں ان کے دو ساتھی زخمی بھی ہو گئے۔ متاثرین کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو لایا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک اور ہسپانیوں کوہ پیما گزشتہ ماہ گشابرم سر کرتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔ |