BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہمالیہ: سات کوہ پیما ہلاک
ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ
کوہ پیماؤں کو مہم جوئی میں خطرات کا سامنا رہتا ہے

بھارت میں واقع ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کی ایک چوٹی پنچاچولی پر آنے والے شدید برفانی طوفان کے باعث سات کوہ پیما ہلاک ہوئے ہیں اور مقامی حکام کے مطابق دو کوہ پیما لاپتہ بھی ہیں۔

حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کی نو رکنی ٹیم سنیچر کی صبح اس وقت لا پتہ ہو گئی جب وہ چھ ہزار نو سو میٹر بلند چوٹی کامیابی سے سر کر کے اپنے بیس کیمپ کی طرف لوٹ رہی تھی۔

یہ واقعہ چین سے ملحقہ بھارت کی شمالی ریاست اترانچل کے ضلع پیتھوراگڑھ میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے امدادی ہیلی کاپٹر لاشوں کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن خرابیِ موسم کے باعث لاشیں واپس نہ لا سکے۔

چین کی سرحد پر تعینات بھارت کے نیم فوجی دستے (آئی۔ٹی۔بی۔پی۔ایف) کے آر۔سی اگروال نے بھارت کے ٹی وی چینل اسٹار نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے سات لاشوں کی نشاندہی کی ہے جن میں سے چار کی شناخت کر لی گئی ہے‘۔ تاہم لاپتہ ہونے والے دو کوہ پیماؤں کی تلاش ابھی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام کوہ پیما آئی۔ٹی۔بی۔پی۔ایف میں فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور وہ دشوار گزار پہاڑی راستوں کے ماہر بھی تھے۔

ان میں سے تین کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد