شمالی علاقوں میں سردی، برفباری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمالی علاقہ جات آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی مقامات پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گلگت میں پولیس کے مطابق برفباری سے تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ قراقرم چند گھنٹوں کے لئے ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی لیکن اب سے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام شاہراہ اب ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ شاہراہ قراقرم چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے اہم رابط ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ موسم سرما میں اس پر ٹریفک میں کمی آ جاتی ہے لیکن تجارت کا یہ سلسلہ پھر بھی جاری رہتا ہے۔ گلگت سے موصول اطلاعات کے مطابق منگل کے رات برفباری سے خنجراب پاس بند ہوگیا اور چین سے تجارتی قافلے پاکستان میں داخل نہ ہوسکے۔ شدید سردی کی وجہ سے وادی ہنزہ سمیت کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ پاکستان کے شمال میں میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ خشک سالی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||