| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں شدید برفباری
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری سے پہاڑیوں نے چاندی کی سفید چادر پہن لی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ رات سے جاری بارش سے خشک سالی سے متاثر زمینوں کی تشنگی ختم ہوتی نظر آرہی ہے اور برفباری سے علاقے کے لوگوں کو امید ہوئی ہے کہ اب زیرِ زمین پانی کی سطح بلند ہوگی جو زراعت اور باغبانی کے لیے بہتر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں انتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور مذید بارش ہو رہی ہے اس کے علاوہ زیارت شہر میں آٹھ انچ برف پڑی ہے جبکہ پہاڑیوں پر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی اور سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اسی طرح کوژک پاس ٹریفک کے لیے بند ہو چکا ہے۔ کوژک پاس کوئٹہ اور چمن کے درمیان پہاڑی ہے جہاں سے دونوں شہروں کو ملانے والی سڑک گزرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوژک پاس پر سب سے زیادہ برف پڑی ہے کوئٹہ کے ارد گرد واقع پہاڑ مکمل سفید ہو چکے ہیں جبکہ بادل ان پہاڑوں کے ارد گرد منڈلاتے نظر آرہے ہیں مقامی افراد کے مطابق اس طرح کی بارش اور برفباری کافی عرصہ کے بعد ہوئی ہے۔ بارش کا سلسہ کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||