BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 January, 2005, 00:30 GMT 05:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی: پھر فائرنگ پھر گیس منقطع

سوئی (فائل فوٹو)
اب تک حملوں میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں
بلوچستان کے شہر سوئی میں کل رات ایک مرتبہ پھر نا معلوم افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے ما بین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔

نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی جس سے گڈو پاور پراجیکٹ کو گیس کی ترسیل منقطع ہوئی ہے۔ تا ہم اس بارے میں سرکاری سطح پر کچھ نہیں کہاگیا۔

سوئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ پونے نو بجے شروع ہوا ہے جو لگ بھگ تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران بھاری اسلحہ بھی استعمال کیا گیا اور بعض اطلاعات کے مطابق آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ فائرنگ انتہائی شدید تھی لیکن نقصان کا علم نہیں ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور نقصان کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے۔

گیس پائپ لائن کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ رات گیس پاپ لائن پھٹنے کے بعد گڈو تھرمل پاور پراجیکٹ کو سوئی سے گیس کی فراہمی روک دی گئی تھی اور متبادل گیس کی ترسیل سندھ سے شروع کر دی گئی ہے۔

سوئی میں بیس انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے آگ کے شعلے نکلنا شروع ہو گئے تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

سوئی سے مقامی افراد نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ سوئی میں آگ برس رہی ہے اور بچوں اور خواتین کی چیخیں دور دور تک سنی جا سکتی ہیں۔

ایک اور شخص نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ لوگ گھروں کے کمروں میں چھپ کر بیٹھے تھے اور یہ خوف تھا کہ کہیں مکان کی چھت ہی نہ اڑ جائے۔

فائرنگ کے دوران کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔

دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ بلوچ لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی بلوچستان کے حقوق کے لیے کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد