BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 January, 2005, 00:47 GMT 05:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی تنصیبات پر حملہ، چار ہلاک

کوئٹہ فائل فوٹو
بلوچستان میں تخریب کاری کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں (فائل فوٹو)
بلوچستان کے شہر سوئی میں فائرنگ سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد کے ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں نیم فوجی، فرنٹیئر کور کے دستے کا اہلکار بھی شامل ہے۔ جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے ایک ایف سی کے اہلکار اور نو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن ایک بچے اور ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

البتہ سرکاری ٹیلی وژن سے تین افراد کے ہلا ک ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ گیس کمپنی کے ہسپتال میں عام شہریوں کو علاج کے لیے نہیں جانے دیا جا رہا۔ شہر میں چار بستروں کے ہسپتال میں علاج کی بہتر سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

رات فائرنگ سے گیس فیلڈ کے اندر پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد اس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔ اس گیس پائپ لائن کو کمپریسر پلانٹ اور پیوریفیکیشن پلانٹ سے پہلے کہیں نقصان پہنچا ہے۔ باقی پائپ لائن اور پلانٹس محفوظ رہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات شدید فائرنگ ہوئی ہے جس میں بھاری اسلحہ بھی استعمال ہوا ہے۔ اس فائرنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ کچھ راکٹ اور گولے شہری علاقوں میں گرے ہیں جس سے نقصان زیادہ ہوا ہے۔ سوئی پولیس اس بارے میں چھان بین کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق رات بڑی تعداد میں راکٹ اور گولے فائر کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ یہ حملہ کچھ روز قبل ایک لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کی واقعے کے خلاف کیا گیا ہے۔ جبکہ گیس کمپنی کے مطابق لیڈی ڈاکٹر سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق لیڈی ڈاکٹر اس وقت کراچی میں ہے جہاں ایک پولیس ٹیم بھیج دی گئی ہے جو لیڈی ڈاکٹر کا بیان لے گی۔ صوبائی حکومت نے بھی اس بارے میں تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد