BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملہ ’ایجنٹوں‘ کا کام ہے: شاہد بگٹی

ایف سی
حملوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے
جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی میں نیم فوجی دستے کے اہلکاروں پر حملہ اشتعال دلانے والے ایجنٹوں کا کام ہے۔

تاہم انھوں نے کہا ہے کہ سوئی میں نواب اکبر بگٹی کی تصویروں پر رنگ پھینکنے سے مقامی لوگوں میں اشتعال ضرور پایا جاتا تھا۔

سوئی میں پیر کے روز دو مختلف واقعات میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سوئی میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور فائرنگ کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔

آغا شاہد بگٹی نے بتایا ہے کہ دو روز قبل ایک اہلکار نے نواب اکبر بگٹی کی تصویر پر رنگ پھینک دیا تھا جس سے مقامی آبادی مشتعل ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا ہے لوگوں نے ایف سی کے اہلکاروں سے گاڑی بھی چھینی ہے اور ہو سکتا ہے بعض مقامات پر مقامی لوگوں نے فائرنگ کی ہو۔ جس کے بعد نواب اکبر بگٹی سے رابطہ کیا گیا تھا اور رنگ پھینکنے والے واقعے کی مذمت بھی کی گئی۔

انھوں نے کہا ہے کہ پیر کے روز ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ اشتعال دلانے والے ایجنٹوں کا کام ہے کیونکہ بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ علاقے میں امن قائم ہو۔ انھوں نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی وفاقی حکومت سے جاری مذاکرات پر قائم ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل صدر پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز نے ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی سے ملاقات کی تھی اور دونوں جانب سے پیش رفت کا عندیہ دیا گیا تھا۔

شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ اشتعال دلانے والے ایجنٹوں نے گورنر بلوچستان کے دورے کے دوران سوئی میں ایئرپورٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا اور اب جبکہ مذاکرات کامیابی کی طرف جا رہے ہیں یہ حملے کیے جا رہے ہیں۔

صوبے میں بلوچ قوم پرست جماعتیں فوجی چھاؤنیوں کی قیام اور گوادر میگا پراجیکٹ کی مخالفت کر رہی ہیں۔ یہ چھاونیاں سوئی کوہلو اور گوادر میں قائم کی جائیں گی۔ بلوچستان اسمبلی چھاؤنیوں کے قیام کے خلاف ایک متفقہ قرار داد منظور کر چکی ہے۔ لیکن گزشتہ روز صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ سوئی کوہلو اور گوادر میں فوجی چھاؤنیاں ضرور قائم ہوں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد