BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 January, 2005, 04:46 GMT 09:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائستہ عالمانی
عالمانی اور بلخ شیر گزشتہ جولائی میں ناروے چلے گئے تھے
پسند کی شادی کے بعد جان بچانے کے لیے جلاوطن ہونے والے جوڑے بلخ شیر مہر اور شائستہ عالمانی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔

ناروے کے شہر برگن کے ’ہاکلینڈ کلینک‘ میں یکم جنوری کو بیٹے کو جنم دینے والی شائستہ عالمانی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی بھی شکر گزار ہیں جس نے ان کی جان بچائی۔

بلخ شیر نے بتایا کہ ابھی انہوں نے یہ طے نہیں کیا کہ اپنے نومولود بیٹے کا نام کیا رکھیں گے۔

ان کے مطابق ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ناروے کے حکمران کا نام وہ اپنے بیٹے کو دیں کیونکہ انہوں نے پناہ دے کر ان کی جان بچائی ہے۔

بلخ شیر مہر اور شائستہ عالمانی نے گزشتہ سال پسند کی شادی کی جس پر ان کے ورثا ناراض ہوئے اور دونوں قبائل میں تصادم بھی ہوا جس میں کچھ بے گناہ لوگ قتل بھی ہوگئے تھے۔

مہر اور عالمانی قبائل کے سربراہوں کی مداخلت سے پریمی جوڑے میں علیحدگی بھی ہوئی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن بعد میں عدالت عالیہ نے دونوں کی شادی کو جائز قرار دیا اور ناروے کی حکومت نے انہیں پناہ دے دی۔

بلخ شیر مہر اور شائستہ عالمانی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر پنو عاقل سے ہے۔ صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پسند کی شادی کو مقامی فرسودہ روایات کے مطابق معیوب سمجھا جاتا ہے۔

یوں تو صوبہ سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ سال متعدد جوڑوں نے خاندان کی مرضی کے برعکس پسند کی شادیاں کیں لیکن یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف، صوبہ سندھ کی حکومت، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین، انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی شائستہ اور بلخ کی شادی قائم رکھنے اور ان کی جان بچانے کے لیے مداخلت کی۔

سندھ حکومت نے شائستہ عالمانی کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کرنے کا اعلان کیا لیکن بعد میں انہیں کانسٹیبل کی آرڈر ملا جو انہوں نے قبول نہیں کیا۔

یاد رہے کہ یہ جوڑا گزشتہ جولائی کے آخر میں ناروے چلاگیا تھا جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

یہ کیسی طلاق؟
پسند کی شادی کے بعد بالجبر طلاق ؟
 شائستہ عالمانیشائستہ عالمانی کیس
الطاف حسین کی حکومت کو دھمکی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد