ڈاکٹر بھائیوں کی حراست میں توسیع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کی حکومت نے القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں گرفتار دو ڈاکٹر بھائیوں اکمل وحید اور ارشد وحید کی حراست ایک ماہ کے لئے بڑھا دی ہے۔ حکومت کے وکیل نے اس سلسلے میں سندھ کے داخلہ سیکرٹری کا آرڈر پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے سامنے فراہم کی۔ سندھ کے داخلہ سیکرٹری نے لکھا ہے کہ دونوں بھائیوں کا تعلق حزب التحریر، القاعدہ اور جند اللہ جیسی شدت پسند تنظیموں سے ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں بھائی شدت پسندوں کی تربیت اور مالی فراہمی میں ملوث رہے ہیں اور انہیں لڑنے کے لئے وانا بھیجتے تھے۔ داخلہ سیکرٹری کے آرڈر میں لکھا ہے کہ اگر دونوں بھائیوں کو رہا کیا گیا تو وہ شدت پسندانہ کارروائیوں میں شریک ہوجائیں گے اور امن و عامہ کے لئے خطرہ ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر بھائیوں کے وکیل نے عدالت سے وقت طلب کی تاکہ داخلہ سیکرٹری کے آرڈر کے پس منظر میں ترمیم شدہ پیٹیشن داخل کیا جاسکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||