BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکمل پروفیشنل انسان ہیں: اہلیہ
ڈاکٹر اکمل کی اہلیہ فوزیہ اکمل
ڈاکٹر اکمل کی اہلیہ فوزیہ اکمل
منگل کو کراچی میں ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر اکمل وحید اور ان کے بھائی ارشد وحید کے دفاع میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹر اکمل کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر فوزیہ نے اس موقع پر ہماری ساتھی عروج جعفری سے گفتگو کی:

’’اکمل کو گرفتار ہوئے اب تین ہفتے لگ بھگ ایک ماہ سے اوپر ہو رہا ہے۔ میری شادی کو دس سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ میرے تینوں بچے دو بیٹے اور چھوٹی بیٹی روز ہی پوچھتے ہیں امی ابو کہاں ہیں اور کب آئیں گے۔

میں نے بچوں کو اس معاملے کی زیادہ تفصیل نہیں بتائی ہے۔ میں انہیں یہی کہہ کر سمجھاتی ہوں کے بیٹا وہ ایک امتحان کے لیے گئے ہیں اور پاس ہو کر لوٹ آئیں گے۔ درحقیقت یہ سب کچھ ہمارے لیے ایک امتحان ہی تو ہے۔

اس تمام عرصے میں گھر کا ماحول اور بچوں کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ میرے بچے ابھی اتنے با شعور نہیں کہ وہ میڈیا میں اپنی تشہیر دیکھ کر اصل صورتحال کو بھانپ سکیں کہ آخر ان کے والد کے ساتھ ہوا کیا ہے اور کیوں نہیی گھر آ سکے ہیں۔

تینوں بچے کبھی اخباروں تو کبھی ٹی وی پر اپنی تصویریں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں کہ امی ہم ٹی وی پر نظر آ رہے ہیں اور آپ یہ اخبار والوں سے کیوں بات کرتی ہیں۔ وہ ڈاکٹر اکمل کا نام لیکر اتنے سوال کیوں کرتے ہیں۔

اکمل نہایت پروفیشنل انسان ہیں۔ انہیں گھومنے پھرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رہی۔ میں کم از کم اپنی اس دس سالہ زندگی کبھی کوئی انہیں کام سے الگ نہیں دیکھا۔ مذہبی رجحانات میں کوئی بڑی تبدیلی میں نے نہیں نوٹ کی۔ وہ شروع سے مذہبی رجحانات والے انسان رہے ہیں۔ میں نے تو انہیں اس دس برس کے ساتھ میں آرام کرتے بھی چند گھنٹے ہی دیکھا ہے۔

تقریباً ایک ماہ سے وہ جیل میں ہیں ۔ میری ان سے کورٹ کی پیشیوں میں ہی بڑی سرسری سی ملاقاتیں ہو سکی ہیں۔ ان کی داڑھی بڑی ہوئی تھی۔ وہ ہتھکڑیوں میں تھے۔ بس علیک سلیک ہو سکی۔ ہر بار مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ میں جلد واپس آجاؤں گا۔‘‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد