ڈاکٹر بھائیوں پر فرد جرم عائد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی کے دو ڈاکٹر بھائیوں اکمل وحید اور ارشد وحید پر القاعدہ اور جنداللہ کے مبینہ ارکان کی مدد کرنے کے الزام پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کور کمانڈر پر حملے اور بلوچ پُل پر رینجرز پر حملے میں انہوں نے ملزمان محمد قاسم اور شہزاد باجوا کا علاج کیا اور دونوں نے القاعدہ اور جنداللہ کے مبینہ ارکان کو وانا میں تربیت بھی دلائی۔ فرد جرم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کی مالی امداد کی اور القاعدہ کے مبینہ ارکان ابو مصباح، گل حسن اور حشام ثانی کو پناہ دی۔ تاہم دونوں ملزمان اکرم وحید اور ارشد وحید نے اپنا جرم قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ عدالت نے چودہ ستمبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ ادھر سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم حرکت المجاہدین العالمی کے کراچی کے انچارج عرفان خالد کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||