BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 July, 2004, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر اکمل، ارشد: الزامات واپس

کراچی میں ڈاکٹر بھائیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ
کراچی میں ڈاکٹر بھائیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ
سوموار کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر اکمل وحید اور ڈاکٹر ارشد وحید کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر دو اہم مقدمات خارج کر دیے گئے ہیں۔

سوموار کو استغاثہ کی جانب سے دونوں ڈاکٹروں کے نام کور کمانڈر کراچی پر حملے اور رینجرز اہلکاروں پر حملے کے مقدمات میں پیش کیے جانے والے چالانوں میں شامل نہیں کیے گئے۔

تاہم ان کے خلاف القاعدہ کے لوگوں کا علاج کرنے کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا علاج کیا اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ افراد حکومت کو مطلوب ہیں اس بات کو حکومت سے چھپایا۔

کور کمانڈر کراچی پر دس جون کو ہونے والے حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سات فوجی، تین پولیس اہلکار اور ایک راہگیر شامل تھا۔ جبکہ انیس مارچ کو شارع فیصل پر رینجرز اہلکاروں پر کیے گئے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

عدالت میں جنداللہ نامی تنظیم سے مبینہ تعلق رکھنے والے سولہ ملزمان کے خلاف آٹھ مقدمات کے چالان بھی پیش کیے گئے جن میں کور کمانڈر کراچی پر حملہ، رینجرز اہلکاروں پر حملہ، چار اپریل کو گلستان جوھر کے علاقے میں پولیس تھانے پر حملہ اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔ پولیس تھانے پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ان سولہ ملزمان میں سے نو گرفتار اور سات مفرور ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں جنداللہ کا مبینہ سربراہ عطاالرحمن بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد