ڈاکٹر کور کمانڈر پر حملے میں ملوث؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس کے سربراہ طارق جمیل نے سترہ جون سے لاپتہ ڈاکٹر اکمل وحید اور ان کے بھائی ڈاکٹر ارشد وحید کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ طارق جمیل نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد دس جون کو کور کمانڈر کراچی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔ اس حملے میں سات فوجی، تین پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہوگیا تھا۔ اس حملے کے بعد جن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے ایک ملزم عطاالرحمن کی نشاندہی پر دونوں ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ طارق جمیل نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس کی مذید تفصیلات فی الحال نہیں بتائی جا سکتیں۔ ڈاکٹر اکمل اور ان کے بھائی ڈاکٹر ارشد گزشتہ سترہ جون کی شام سے لاپتہ تھے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسیشن (پی ایم اے ) اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسیشن (پی آئی ایم اے) ان کے بازیابی کے لیے مہم چلارہی ہیں۔ اس سلسلے میں جب پی آئی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر مصباح العزیز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جو مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||