BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 20:46 GMT 01:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: یومِ شہادتِ علی پر فائرنگ

کوئٹہ فائل فوٹو
مارچ میں عاشورہ کے جلوس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور دستی بم پھینکے تھے
کوئٹہ میں حضرت علی کی شہادت کے حوالے سے جلوس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ کچھ دیر کے لیےبھگدڑ مچی رہی اور دکانیں بند ہو گئیں۔ لیکن انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

جلوس میں شامل ایک دھڑے کے کچھ ارکان نے طے شدہ راستے سے ہٹ کر پرانے روایتی راستے سے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے۔

ناطم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کہاں سے ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جہاں جھگڑا ہوا ہے وہاں فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ فائرنگ کہیں دور ہوئی ہے۔

فائرنگ کا سلسلہ کوئی تین سے چار منٹ تک جاری رہا جس سے شہر میں بھگدڑ مچ گئی۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے شہر میں ٹریفک جام ہو گئی تھی۔ یہ صورتحال کچھ دیر تک جاری رہی۔ ناظم کوئٹہ نے بتایا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی قسم کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور جلوس کو محدود راستے فراہم کیے تھے جس پر اہل تشیع نے احتجاج بھی کیا تھا لیکن گزشتہ روز اہل تشیع سے یہ معاہدہ ہو گیا تھا کہ اس سال جلوس نئے طے شدہ راستے سے جائے گا جبکہ آئندہ سال سے جلوس اپنے روایتی راستے سے جا ئے گا۔ ڈی آئی جی پولیس پرویز رفیع بھٹی نے بتایا تھا کہ اہل تشیع کے تمام گروپس نے اس فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ اس سال مارچ میں عاشورہ کے جلوس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور دستی بم پھینکے تھے جس میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد شہر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے دکانوں اور کاروباری مراکز کو آگ لگا دی گئی تھی کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو جلایا گیا تھا۔ اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ملک میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے کوئٹہ میں انتظامیہ نے حضرت علی کی شہادت کے حوالے سے جلوس کو محدود راستہ فراہم کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد