BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 October, 2004, 22:21 GMT 03:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میاں محمد شریف انتقال کر گئے
نواز شریف اور شہباز شریف
عام تاثر یہ تھا کہ شریف خاندان کی طرف سے اہم فیصلے میاں شریف ہی کی مرضی سے ہوتے تھے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے والد اور شریف خاندان کے سربراہ میاں محمد شریف جمعہ کی شب سعودی عرب میں جدہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

میاں محمد شریف اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزشتہ چار سال سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

سعودی عرب میں صحافی راشد حسین نے بتایا کہ میاں شریف کی تدفین کے بارے میں ابھی کچھ طے نہیں ہے۔ راشد حسین نے پاکستانی سفیر سے بات کر کے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کو ابھی تک شریف خاندان کی طرف سے کوئی درخواست نہیں ملی ہے۔

راشد حسین نے شریف خاندان کی رہائش گاہ پر بھی فون کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف اپنے والد کی تدفین پاکستان یا سعودی عرب میں کرنے کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میاں شریف کچھ عرصے سے علیل تھے اور انہیں وہیل چیئر بھی استعمال کرنا پڑتی تھی۔ کچھ اطلاعات کے مطا بق ہفتے کو ان کا دِل کا آپریشن بھی طے تھا لیکن وہ اس سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔

راشد حسین نے بتایا کہ ان کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ان کے گھر کے قریب ہی یونائٹڈ ڈاکٹرز ہسپتال لے جایا گیا۔

1999 میں میاں نواز شریف کی قیادت میں قائم پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد شریف خاندان کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔

ان کی جلا وطنی کے حالات کے بارے میں حکومت اور شریف خاندان کی طرف سے مختلف بیانات جاری ہوتے رہے ہیں لیکن اصل صورتحال کے بارے میں کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا۔

میاں محمد شریف کا انتقال سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب ہوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد