BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 September, 2004, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جویریہ کی شادی، حمزہ شہباز نے رخصت کیا

شہباز خاندان حال ہی میں وطن واپس آیا ہے
شہباز خاندان حال ہی میں وطن واپس آیا ہے
پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ شہباز سنیچر کی رات لاہور کے نواح رائے ونڈ میں ایک سادہ لیکن پر وقار تقریب میں بیاہ دی گئیں۔ انہیں ان کی والدہ اور بھائی نے رخصت کیا۔

شادی کی تقریب میں ان کے والد شہباز شریف انہیں رخصت کرنے کے لیے موجود نہ تھے وہ ان دنوں سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور انہیں وطن لوٹنے کی اجازت نہیں ہے۔

جویرہ شہباز کی شادی کی تقریب شریف خاندان کے رہائشی علاقے رائے ونڈ فارم میں ادا کی گئی۔ شادی میں صرف ان کے گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو شادی میں شرکت سے منع کر دیا گیا تھا۔

شہباز شریف کی غیر موجودگی میں حمزہ شہباز نے انہیں رخصت کیا ۔ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بجائے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے جویریہ کےسر پر روایتی طریقے سے ہاتھ رکھ کر انہیں سسرال کے لیے رخصت کیا۔

عین رخصتی کے وقت ان کے والد شہباز شریف کا فون آیا جس پر نصرت ضبط نہ کر سکیں اور رونے لگیں۔ان کے صاحبزادے نے انہیں دلاسہ دیا۔ شہباز شریف کے علاوہ جویریہ کےدادا میاں محمد شریف، تایا یعنی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور جدہ میں مقیم دیگر اہل خانہ نے ان سے اور گھر کے دیگر افراد سے فون پر بات کی۔

جویریہ کی شادی ان کے پھوپھو کے بیٹے علی یوسف سے ہوئی ہے۔ دوسری صاحبزادی رابعہ کی شادی اکتوبر میں متوقع ہے۔ شہباز شریف کی دو صاحبزادیاں جویریہ اور رابعہ اپنی والدہ کے ہمراہ دو ہفتے قبل ہی وطن لوٹی تھیں۔

ان دنوں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق انہیں حکومت نے جن شرائط کی بنیاد پر دو ماہ کے لیے پاکستان میں قیام کی اجازت دی تھی ان میں یہ بھی شامل تھا کہ شادی کو سیاسی میلہ نہیں بنایا جائے گا اور شہباز خاندان کی خواتین کسی قسم کے سیاسی بیانات جاری نہیں کریں گی۔

ان کے خاندان کے ارکان شادی کے بارے میں بھی میں بھی کوئی معلومات تک جاری کرنے سے کتراتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ ایک پرامن فوجی بغاوت کے نتیجے میں الٹ دیا گیا تھا اور انہیں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ کئی ماہ تک پاکستان میں قید رکھنے کے بعد جلاوطن کردیاگیا تھا۔

حکومت کے مطابق انہیں ایک معاہدے کے تحت جلاوطن کیا گیا ہے جبکہ شریف خاندان ہمیشہ ایسے کسی معاہدے سے انکار کرتا ہے۔ جلاوطن ہونے والوں میں نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیوی بچے بھی شامل تھے۔

جویریہ کے والد اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے گیارہ مئی کو وطن لوٹنے کی ایک کوشش بھی کی تھی لیکن انہیں ایئر پور ٹ سے ہی سعودی عرب بھجوادیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد