BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 September, 2004, 17:46 GMT 22:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جویریہ شہباز کی شادی 25 ستمبر کو

شہباز شریف کی فیملی حال ہی میں پاکستان واپس آئی ہے
شہباز شریف کی فیملی حال ہی میں پاکستان واپس آئی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلاوطن صدر میاں شہباز شریف کی صاحبزادی چار روز بعد پیا گھر سدھار جائیں گی اور امکان ہے کہ ان کے والد، تایا اور دادا انہیں رخصت کرنے کے لیے تقریب میں موجود نہ ہونگے۔

ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ جویریہ شہباز کی شادی پچیس ستمبر یعنی سنیچر کےروز کرنا طے پائی ہے۔ ان کی شادی نواز شریف اور شہباز شریف کی بہن یعنی جویریہ کے پھپھوزاد کزن سے ہورہی ہے۔

دوسری بیٹی رابعہ کی شادی اکتوبر میں کی جائےگی۔ شادی کی ان تقریبات میں صرف قریبی عزیز واقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔

حکومتی اجازت ملنے کے بعد شہباز شریف کی دونوں صاحبزادیاں اپنی والدہ نصرت شہباز کے ہمراہ گزشتہ ہفتے ہی وطن لوٹی ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ان کی حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد سے جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ان کے خاندانی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں بہنوں کے والد شہباز شریف، تایا نواز شریف اور دادا محدشریف انہیں سسرال رخصت کرنے کے لیے موجود نہیں ہونگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد