BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 October, 2004, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرے کوئی بھرے کوئی

رانجھن
پولیس نے مفرور بیٹے کے بدلے رانجھن کو پکڑ لیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع جیل سے ایک پچانوے سالہ شخص کو چھ ماہ غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ سے ایک سال قبل آنے والے رانجھن اپنے بیٹے مداری سے ملنے کراچی آئے تھے۔ مگر ان کا بیٹا کسی بات پر اپنے دوست سے جھگڑ پڑا اور اپنے ہی گھر میں قتل کر کے بھاگ گیا۔ جس کے بعد پولیس نے موقع سے رانجھن کو اس لئے گرفتار کر لیا کہ انہیں حراست میں رکھنے سے ان کا بیٹا پولیس کو گرفتاری دے دے گا۔

مگر رانجھن کا بیٹا بدستور مفرور رہا جس کے بعد پولیس نے رانجھن کو ہی گرفتار کر کے ان پر قتل میں مدد دینے کا الزام لگا کر جیل بھجوا دیا۔

تقریباً چھ مہینے کی حراست کے بعد انسانی حقوق کی مقامی تنظیم انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ نے ان کی ضمانت کے لئے مچلکہ جمع کرایا اور ان کی رہائی عمل میں آئی۔

انصار برنی ٹرسٹ کے دفتر میں ہفتے کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو لگتا تھا کہ ان کی بقیہ زندگی جیل میں ہی گزرے گی اور وہ وہیں مر جائیں گے۔

ٹرسٹ کے ڈائریکٹر صارم برنی کا کہنا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ جرم کسی نے کیا ہو اور اس کی سزا کوئی اور کاٹے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی حراست کے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں پولیس کی طرف سے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سعید اشہد نے بن قاسم کے ٹاؤن پولیس آفیسر اور ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کو ایک شخص محمد اختر کی آئینی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلشنِ حدید کے آٹھویں جماعت کے طالبعلم محمد صدیق کو پولیس اس کے مطلوب بھائی محمد اسحاق کے بدلے میں اٹھا کر لے گئی ہےاور گھر والوں سے کہا ہے کے جب اسحاق گرفتاری دے گا تو صدیق کو چھوڑ دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد