کراچی: آپریشن اور گرفتاریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں ’انڈرورلڈ‘ یا منظم جرائم کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بدھ کی رات شروع ہونے والی یہ کارروائی جمعرات کو بھی جاری رہی۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر طارق جمیل نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے اپریشن جاری رہے گا۔ کل رات انڈر ورلڈ کے مبینہ لیڈر شعیب خان کے ڈیفینس میں واقع گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا اور ان کے دو بھائیوں نواب خان اور محمود خان کو گرفتار کرلیا۔ لیکن شعیب خان نہیں ملے۔ شعیب خان اور ان کے دست راست اشرف باس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ طارق جمیل کاکہنا ہے کہ شعیب خان بہت سی ہلاکتوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن گورنر سندھ عشرت العباد کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||