BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 September, 2004, 06:46 GMT 11:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر مشرف امریکہ پہنچ گئے

صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف
صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےاتوار کوچھ روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ پروگرام کے مطابق وہ بائیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف امریکہ میں قیام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان، امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت دنیا کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

صدر جنرل پرویز مشرف اکیس ستمبر کو نیویارک میں پاکستان کے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی جانب سے منعقد کردہ ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
وہ تئیس ستمبر کو نیویارک میں ہی’ کونسل برائے خارجہ تعلقات‘ کے پروگرام میں اہم مقرر کے طور پر شریک ہوں گے جبکہ اس دن وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

صدر جنرل پرویز مشرف امریکہ کے بعد ہالینڈ اور اٹلی کا بھی دورہ کریں گے اور امکان ہے کہ تیس ستمبر تک وطن واپس پہنچیں گے۔

نیویارک میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تیاری کے لیے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری طارق عزیز بھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے متعلق مشیر جے این دِکشِت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر صدر پاکستان کی بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ماضی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے جمہوری ادوار کے وزراء اعظم نمائندگی کرتے رہے ہیں لیکن جب سے صدر جنرل پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالا ہے وہ خود ہی خطاب کے لیے جاتے رہے ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف کی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے میڈیا ٹیم جمعہ کو نیویارک روانہ ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد