BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 September, 2004, 15:07 GMT 20:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکین میں آٹھ سِویلین ہلاک

مقامی رہنماؤں نے دفاع میں جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے
مقامی رہنماؤں نے دفاع میں جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکین کے علاقے میں سیکورٹی دستوں اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان گولہ باری کے تبادلے سے آٹھ عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مکین میں قبائلیوں نے بتایا کہ مکین پر گولہ باری سے شہری علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں شالم، گل زمان، ضیاالدین، کاکا، مانا، ایک عورت اور دو بچے بتائے جاتے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ادھر مکین میں بجلی اور ٹیلیفون منقطع ہیں جبکہ مقامی ملِکوں اور علماء نے اپنے دفاع میں جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

نامعلوم افراد نے کنیگرم ہائی سکول پر چار راکٹ داغے جن سے نقصانات کی کوئی خبر ابھی نہیں ملی ہے۔

ادھر آج کاروان مانزہ میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

جنگجو کمانڈر عبداللہ محسود نے بی بی سی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں دعویٰ کیا کہ کل کی لڑائی میں ان کے دو ساتھی جبکہ متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری سے علاقے کا دورہ کرنے اور صحیع صورتحال معلوم کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان فوج امریکی گولہ بارود ان کے خلاف استعمال کر رہی ہے جس کے ان کے پاس ثبوت بھی ہیں۔

کیوبا کی جیل سے لوٹنے والے عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کی جنگ امریکہ کے خلاف ہے اور یہ جاری رہے گی۔

دریں اثناء پشاور میں سرحد اسمبلی میں آج سپیکر نے اراکین کو وانا کی صورتحال پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ایم ایم اے کی ایک رکن جاوید مومند نے نکتۂ اعتراض پر کھڑے ہوکر وانا پر بات کرنا چاہی تو پی پی شیرپاؤ کے اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

اے این پی کے بشیر بلور بھی بحث چاہتے تھے لیکن پی پی شیرپاو کے مرید کاظم کا کہنا تھا کہ یہ مرکزی حکومت کا مسئلہ ہے۔ سپیکر کی اجازت پر ایوان نے فاتحہ خوانی ادا کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد