شکئی میں دو فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وانا سے پچیس کلومیٹر دور شکئی کے پہاڑی سلسلے میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارے بناتے ہوئے دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔ اس واقعے میں ایک فوجی اور ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو وانا ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کی طرف جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ ہر سال دنیا بھر میں لوگ بارودی سرنگوں سے زخمی یا ہلاک ہوتے ہیں۔ بارودی سرنگوں سے وہ علاقے متاثر ہیں جہاں جنگ ہو رہی ہے یا ماضی میں ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بارودی سرنگوں کی تیاری پر پابندی لگانے کے لیے مہم جاری ہے۔ افغانستان میں روس کی واپسی کے کئی سال بعد تک بچے اور بڑے بارودی سرنگوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||