وانا: تلاشی کا نیا آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کی صبح وانا کے ایک علاقے میں فوجی آپریشن پھر کیا گیا۔ وانا سے 20 کلومیٹر دور افغان باڈر کے قریب سرغیشہ رغزئی میں پاک فوج نے صبح سات بجے سے تلاشی شروع کی تھ۔ دوپہر دو بجے تک چھ مشکوک مکانات کی تلاشی لے لی گئی تھی لیکن ہاتھ کچھ نہ لگ سکا۔ آپریشن میں دو فوجی گن شِپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ مزاحمت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم رغزئی سے ملنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹوں پرتعینات فوجی اہلکار بھی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کو بتا رہے ہیں کہ وہ تین دن تک سرغیشہ رغزئی تک جانے کی کوشش نہ کریں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم علاقے میں رہنے والوں کے مطابق فوج وہاں بدستور موجود ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||