وزیرستان میں یوم سیاہ، شٹرڈاون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک فضائیہ کی بمباری سے تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف شمالی وزیرستان میں یوم سیاہ منایا گیا ہے۔ یوم سیاہ کی کال متحدہ مجلس عمل کی سب سے بڑی جماعت جمیعت علماء اسلام نے دی تھی۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر میران شاہ اور میر علی بازار میں دوکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ منگل کی صبح شمالی وزیرستان کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ تاہم بعد دوپہر کئی افراد نے گھروں سے نکل کر جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالرحمٰن کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ مولانا عبد الرحمٰن کے مطابق مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دوکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||