 |  پولیس پہلے بھی کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے |
پولیس حکام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے نامزد امیدوار شوکت عزیز پر خود کش قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق انہوں نے قاری نور محمد اور محمد عمران کو جمعہ کو صوبہ پنجاب میں دو علیحدہ علیحدہ چھاپوں میں گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اس سے پہلے بھی شوکت عزیر پر حملے کے شبہ میں کئی گرفتاریاں کر چکی ہے۔ گزشتہ ماہ شوکت عزیر فتح جھنگ میں اپنے انتخابی جلسہ کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ اس حملے میں ان کے ڈرائیور سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |