BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 August, 2004, 06:34 GMT 11:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت عزیز حملہ، گرفتاریاں
پاکستان کے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز
پاکستان کے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز
پاکستان کے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں حکام نے چند افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پاکستان کے موجودہ وزیر خزانہ شوکت عزیز پر کیے گئے اس قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران کسی عوامی حکومت کے رہنما پر کیا جانے والا پہلا قاتلانہ حملہ ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جمعہ کو کی گئی اس کارروائی کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ ہے۔

اٹک میں گزشتہ جمعہ کو یہ خودکش حملہ گجرات میں القاعدہ کے شدت پسند رکن احمد خلفان غلانی کی گرفتاری کے چند روز بعد کیا گیا۔ احمد خلفان غلانی کو انیس سو اٹھانوے میں مشرقی افریقہ میں امریکی سفارتخانوں پر کیے گئے بم حملوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والا اسلامبولی بریگیڈز نامی ایک غیرمعروف گروہ نے انٹرنیٹ پر ایک اعلان میں یہ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شوکت عزیز اٹک میں اپنی انتخابی مہم کے دوران فتح جنگ کے قریب ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر کے باہر آ رہے تھے کہ جلسہ گاہ سے تھوڑے فاصلے پر ان کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

فتح جنگ پولیس تھانے کے محرر کے مطابق یہ حملہ سوا سات بجے کے قریب جافر گاؤں میں اس جگہ ہوا جہاں انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔ اٹک کے ضلعی ناظم میجر (ر) طاہر صادق ان کے ہمراہ تھے۔

شوکت عزیر اٹک کے حلقے سے اٹھارہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

شوکت عزیز وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑے رہے ہیں۔ میر ظفر اللہ خان جمالی کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد جنرل مشرف کی حکومت نے شوکت عزیر کو آئیندہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کے آئین کے مطابق وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے قومی اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے۔ اسی آئینی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شوکت عزیر کو صوبہ سندھ کی تھر پارکر کی نشست اور صوبہ پنجاب کی اٹک کی نشست سے حکمران جماعت کے امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑوایا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد