ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور |  |
 |  حوالے کیے جانے والے افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کو حملوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں |
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں شکئی قبائل نے منگل کو مزید پانچ مطلوب افراد حکومت کے حوالے کیے ہیں جبکہ شکئی میں ایک مسلح لشکر نے دو افراد کے مکانات بھی مسمار کیے ہیں۔ وانا میں حکام کا کہنا تھا کہ حوالے کیے جانے والے دو افراد نذیر اور خیر محمد گزشتہ دنوں ایک فوجی قافلے پر حملے جبکہ باقی تین عجب نور، بیت اللہ اور نبی خان حکومت کو ان کے علاقے سے ایک فوجی چوکی پر حملے کے لیے مطلوب تھے۔ یہ افراد سابق سینیٹر فرید اللہ کے سربراہی میں وانا میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ شکئی قبائل کے ایک جرگہ میں حوالے کیے گئے۔ ان افراد کو تفتیش کے لئے وانا لاک اپ میں بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر شکئی قبائل کے پانچ سو افراد پر مشتمل ایک لشکر نے دو افراد نذیر خان اور خانزادہ یا خانان نامی شخص کے مکانات کو بھی مسمار کر دیا۔ |