BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 July, 2004, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مطلوب قبائلی حکومت کے حوالے

News image
دباؤ کے ساتھ قبائلیوں سے مذاکرات بھی جاری ہیں
جنوبی وزیرستان میں جمعرات کو شکئی قبائل نے ایک اور مطلوب شخص کو حکومت کے حوالے کیا ہے جبکہ دو انتہائی مطلوب افراد اور حکومت کے درمیان تعطل کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی ایک نئی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ کوشش بھی قومی اسمبلی کے دو موجودہ اور ایک سابق رکن کر رہے ہیں۔

وانا میں سابق وفاقی وزیر فرید اللہ خان کی سربراہی میں شکئی کے ایک وفد ایک اور مطلوب شخص شوکت اللہ کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص کوئی اتنا اہم نہیں تھا۔

یہ پیش رفت بھی گزشتہ دنوں شکئی میں بسنے والے قبائل کے حکومت کے ساتھ معاہدے کا نتیجہ ہے۔

لیکن القاعدہ اور طالبان کی مدد میں مطلوب دو دیگر افراد مولوی عباس اور جاوید خان کو حکومت کے حوالے کرنے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی۔

البتہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالمالک اور مولانا معراج الدین کے علاوہ سابق ایم این اے مولانا نور محمد نے تعطل دور کرنے کے لئے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان نمائندوں نے کل ان دو افراد سے اور بعد میں مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ لیکن فی الحال کسی بڑی پیش رفت کے اشارے نہیں مل رہے۔

مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے مولانا عبدالمالک نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ عمل نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں ابھی کافی مراحل باقی ہیں۔

کل صبح وانا میں تمام قبائلی ملکوں اور دیگر افراد کا ایک بڑا جرگہ طلب کیا گیا ہے۔

ادھر حکومت نے آج دوبارہ احمدزئی وزیر قبائل پر معاشی پابندیوں میں نرمی واپس لیتے ہوئے آمدورفت کے لئے سڑکیں ان کے لئے بند کر دی ہیں۔ انہیں یہ سہولت گزشتہ دنوں ان کی پھل اور سبزیاں منڈیوں تک لیجانے کی غرض سے ان کی درخواست پر دی گئی تھی۔ اس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد