BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عوامی نیشنل پارٹی بلوچوں کی حمایت

اسفندیار ولی
اسفندیار ولی نے پاکستان کی تمام قوم پرست اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر حکومت کو بقول ان کے خطرناک راستے پر چلنے سے روکیں
صوبہ سرحد کی پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں جاری فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے بلوچ قوم پرست سیاسی قوتوں کو آئین اور جمہوریت کے اندر رہتے ہوئے تمام حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی نے آج پشاور میں ایک اخباری کانفرنس میں ملک کی تمام قوم پرست اور جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر حکومت کو بقول ان کے خطرناک راستے پر چلنے سے روکیں۔ ’آج حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔‘

جماعت کے دیگر اہم مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں سینٹر اسفندیار نے کہا وفاق صرف آئین کی کتابوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط مرکز اور مضبوط پاکستان میں تضاد ہے۔

انہوں نے دیگر جمہوری قوتوں سے اپیل کی کہ انہیں مل کر وفاق کو نقصان پہنچانے والوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ’ہر جماعت کا اپنا پروگرام ہوگا لیکن ہم سب کو اب ایک ’منیمم کامن پروگرام‘ یعنی کم از کم مشترکہ پروگرام پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان میں بنائی جانے والی فوجی چھاؤنی کے بارے میں وہ صرف اتنا کہیں گے کہ اس کے خلاف قومی اسمبلی میں پاس کی گئی قراد دادوں کی پاسداری کی جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اس موقعہ پر بلوچ سیاستدانوں کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات واپس لینے اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے کچھ عرصہ قبل قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جو کہ مبصرین کے خیال میں اسے موجودہ حالات میں آواز اٹھانے کا ایک اچھا موقعہ فراہم کر سکتی تھی۔ لیکن بلوچ سیاستدانوں پر آنے والےاس کڑے وقت میں اے این پی بھی اس کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد