وزیر اعلی بلوچستان پر قاتلانہ حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلی پیر کی شام خضدار سے واپس کوئٹہ آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا ۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان عبدالرؤف خان نے بتایا ہے کہ یہ حملہ خضدار کے قریب سوراب کے مقام پر ہوا ہے۔ اس حملہ میں وزیر اعلی کے ساتھ حفاظت کے لیے جانے والی گاڑی میں سوار پولیس کانسٹیبل موسی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو محافظ زخمی ہو ئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا ہے کہ جام محمد یوسف اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ وزیر اعلی بلوچستان آج خضدار گئے تھے جہاں انھوں نے کل کے واقعہ میں زخمی تا حال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ فوجیوں سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||