BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 July, 2004, 06:13 GMT 11:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک فوج کی کاروباری سرگرمیاں

پاکستان آرمی
فوج کی کاروباری سرگرمیوں سے حاصل کی گئی رقم وفاقی محصول میں جمع نہیں کرائی جاتی بلکہ براہ راست فوج استعمال کرتی ہے
پاک فوج کو برف کےکارخانوں، پٹرول پمپوں ، بیکریوں، جنرل اسٹوروں، سینما گھروں اور دکانیں اور زرعی زمینیں پٹے پر دینے سے ہر سال قریبا ستائیس کروڑ روپے آمدن ہوتی ہے۔

یہ بات وفاقی وزارت دفاع نے قومی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جمعرات کے روز بتائی۔ سوال میں پوچھا گیا تھا کہ فوج کو دی گئی اے ون قسم کی زمینوں (جو فوجی تربیت وغیرہ کے لیے دی جاتی ہیں) پر کیا کاروباری سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

دفاعی امور کے لیے پارلیمانی امور کے سیکٹری میجر (ریٹائرڈ) تنویر حسین نے قومی اسمبلی کو ’اے ون‘ زمینوں پر فوج کی کاروباری سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ پنجاب میں فوج کے ان زمینوں پر بائیس پٹرول پمپ ، تینتیس جنرل اسٹور، گیارہ بیکریاں، سات برف کےکارخانے، تین سینما گھر اور زرعی زمینیں ہیں جن سے دس کروڑ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن ہوتی ہے۔

صوبہ سرحد میں افواج پاکستان کو دس پٹرول پمپوں، تیرہ جنرل اسٹوروں، چار بیکریوں اور چار سینما گھروں سے تقریبا ایک کروڑ نوے لاکھ روپے کی سالانہ آمدن ہے۔

سندھ میں چار پٹرول پمپوں، ایک بیکری، تین برف کے کارخانوں، چار جنرل اسٹوروں اور زرعی زمینوں کے آّٹھ رقبوں سے ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے سالانہ آمدن ہوتی ہے۔

بلوچستان میں افواج پاکستان کو دو پٹرول پمپوں ، دو جنرل اسٹوروں اور زرعی زمین کے ایک رقبہ سے تیرہ کروڑ چھتیس لاکھ روپے سالانہ آمدن ہوتی ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ ان کاروباری سرگرمیوں سے حاصل کی گئی رقم وفاقی محصول میں جمع نہیں کرائی جاتی بلکہ براہ راست فوج استعمال کرتی ہے اور انھیں فوج کے سالانہ دفاعی اخراجات میں شامل نہیں کیا جاتا۔

جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ فوج کے ادارہ میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک نظام ہے جس میں ان تمام رقوم کو آڈٹ کیا جاتا ہے۔

یہ سوال متحدہ مجلس عمل کے رکن فرید احمد پراچہ نے پوچھا تھا۔ تاہم حزب اختلاف نے سوال کے نامکمل جواب دیے جانے پر ایک ٹوکن واک آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد